مہوش حیات ٹیکنو موبائل کی نئی برانڈ ایمبیسڈر مقرر
لاہور(پ ر)ٹیکنو موبائل کی جانب سے اپنے نئے برانڈ ایمبیسڈرکا اعلان کر دیا گیا ہے۔مہوش حیات موبائل کی نئی برانڈ ایمبیسڈرہونگی۔ کمپنی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ٹیزر ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔ جس میں Camon 15 کی لانچ تاریخ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔پاکستان میں 24مارچ کولانچ کیا جائیگا،جس کی لائیو کوریج پاکستان کے نامور ٹی وی چینل پر نشر ہوگی۔ Mehwish Hayatنہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی مقبول ہیں۔ حال ہی میں حکومت پاکستان کی جانب سے مہوش حیات کو تغمہ امتیاز سے بھی نوازہ گیا۔ صارفین24مارچ کو TECNO Mobile کے آفیشل فیس بک پیج پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ TECNO Mobile پاکستان کے جنرل مینجر Creek Ma اپنے نئے ماڈل کے لانچ کے لئے Mehwish Hayat کے اشتراک کو مثبت قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے صارفین کے لئے بہترین اسمارٹ فون متعارف کرانے اور عمدہ میعار کو برقرار رکھنے کے لئے پر امید ہیں۔ متعارف ہونے والا نیا اسمارٹ فون Camon 15 صارفین کے لئے شاندار فون ثابت ہوگا۔