جاز کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام میں پیش پیش

جاز کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام میں پیش پیش

  



اسلام آباد (پ ر)چونکہ کورونا وائرس (سی او وی ڈی۔19) پھیلنے سے پاکستان بھر میں معمو لات زندگی متاثر ہورہے ہیں، جاز(Jazz) اس وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام اور 60 ملین سے زائد صارفین کے لئے خدمات کے تسلسل کے لئے اپنے وسائل کو متحرک کررہا ہے۔ وزارت قومی صحت کی خدمات، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد، جاز (Jazz)نے COVID-19 پھیلنے کے خلاف جنگ کے لئے تمام اقدامات کی حمایت کرنے کا وعدہ کیا ہے۔جس میں مفت SMS نشریات، جاز (Jazz)کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، موبائل ایپلی کیشن، اور الیکٹرانک میڈیمز پر تمام اشتہارات کے اختتام پر پیغامات کے ذریعہ عوامی مہم شامل ہے۔ اس کے علاوہ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور حکومت پاکستان کی جانب سے حاصل کردہ کورونا وائرس سے متعلق معلومات کے لئے، جاز نے ڈرنا نہیں، بچنا ہے (خوف زدہ نہ ہوں، محفوظ رہیں) کے نام سے ایک مائیکر وسائٹ بھی تیار کی ہے۔جاز کیئرز (Jazz Cares) اقدام کے تحت کمپنی،COVID-19 کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے صارفین کے لئے سماجی دوری کے عمل کوآسان بنا رہی ہے۔جاز (Jazz) ریچارج مہم کے ذریعے صارفین کے لئے ادائیگی پہلے سے زیادہ لچک دار بنائی جارہی ہے۔ جاز بزنس نے اپنے کاروباری صارفین کے لئے تین ڈیٹا سنٹرک کی آفرز بھی پیش کیں ہیں جبکہ وہ اس دوران اپنے گھر سے بھی کام کرتے رہیں گے۔فرنچائزز میں جانے کے بجائے صارفین، متبادل تکنیکی ذرائع جیسے کہ واٹس ایپ ہیلپ لائن(0300-3008000)، کال سنٹرز، سوشل میڈیا اور جاز ڈیجیٹل سیلف کیئر ایپلی کیشن پر انحصار کریں۔ا

 سی طرح اپنے کاروباری صارفین کے لئے بھی، جاز بزنس(Jazz Business) ہیلپ لائن (0300-0160160)، آفیشل سپورٹ ای میل (بزنس کیئر@jazz.com.pk)، جاز بز مینیو(Jazz Biz Menu)فیچر فون صارفین کے لئے بھیج رہی ہے(*768*7#)جبکہ، جاز بزنس ویب کیئر اور جاز بزنس واٹس ایپ (0300-3008000) پر موجود ہے۔جاز (Jazz) اپنے صارفین کو جسمانی طور پر بینکوں میں جانے اور کرنسی نوٹوں کو سنبھالنے کے بجائے اپنی ڈیجیٹل مالیاتی سروس، جازکیش(Jazz Cash) کو استعمال کرنے کی ترغیب دے رہی ہے۔ جاز کیش(Jazz Cash) اس وقت متعدد قسم کے کورونا وائرس سے متعلق مخصوص انشورنس پروگرام اور اسپتال میں داخل ہونے کی کوریج کے منصوبوں کی پیش کش کررہی ہے۔موجودہ سفری پابندی اور پروازوں میں تاخیر کے پیش نظر، جاز(Jazz) بیرون ملک پھنسے ہوئے صارفین کو زیادہ سے زیادہ مضبوط ڈیٹا پیکیج فراہم کررہا ہے تاکہ وہ ان مشکل اوقات میں اپنے پیاروں سے رابطے میں رہ سکیں۔تھر ڈ پارٹی فرنچائز کارکنوں سمیت اپنے کاروباری افرادی کے لئے، کمپنی نے ایک سیفٹی ہیلپ لائن قائم کی ہے اور وائرس سے اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر تقسیم کیے ہیں۔

جاز (Jazz)پاکستان کا پہلا بڑا مواصلاتی پلیٹ فارم ہے جس نے اپنے تمام 3000+ ملازمین پر ورک فرام ہوم پالیسی کو لاگو کیا ہے۔ اس آرڈر سے قبل جاز(Jazz) نے بڑے پیمانے پر-19 COVID کے حوالے سے آگاہی مہم ای میلز، فیس بک، ایس ایم ایس اور مینجمنٹ سوفٹویر کے ذریعہ چلائی، جسے پیپل ہب کہتے ہیں۔ برطانیہ کے نامور اور ماہر وائرلوجسٹ، ڈاکٹر جاوید فیاض کے ذریعہ ایک آگاہی ویبینار کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

مزید : کامرس