کرونا کی روک تھام کے لئے مختلف اقدامات اٹھالئے، زرعی ترقیاتی بینک

کرونا کی روک تھام کے لئے مختلف اقدامات اٹھالئے، زرعی ترقیاتی بینک

  



اسلام آباد (پ ر)پاکستان میں کورونا وائرس کے واقعات میں اضافے کے پیش نظر زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے اس کی روک تھام کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں جس کے تحت یہ ضروری ہے کہ اس وبائی مرض کو پھیلنے سے روکنے کے لئے موثر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔اس ضمن میں دائمی بیماریوں میں مبتلا حساس مریضوں کو ڈاکٹر کے مشورے سے چھٹیاں دی جارہی ہیں جس کااطلاق ملک بھر میں ہوگا۔ خاص کر ان خواتین کے لئے جن کے بچے شیر خوار ہیں یا جن کی دیکھ بھال ڈے کیئر میں یا گھر میں ہو رہی ہے ان کو فوری طور پر چھٹیاں دی جارہی ہیں۔اس صورت حال کے پیش نظرکنٹرول آفیسرکی جانب سے دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کو کورونا وائرس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنے کی ہدایات کی جارہی ہیں۔جبکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن،سٹیٹ بینک، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کے احکامات پر مکمل طور پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے مختلف ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔

مزید : کامرس