ٹی سی ایل کا حب الوطنی کاجشن منانے کیلئے دراز کے ساتھ اشتراک

ٹی سی ایل کا حب الوطنی کاجشن منانے کیلئے دراز کے ساتھ اشتراک

  



لاہور(پ ر)پاکستان کے نمبر ون ایل ای ڈی ٹی وی برانڈ ٹی سی ایل نے یوم پاکستان کے موقع پر سب سے بڑی سیل کیلئے سرکردہ آن لائن ریٹیلردراز کے ساتھ اشتراک قائم کرلیا ہے۔اس سیل کا آغاز20مارچ سے ہوگا جو کہ 25مارچ کو اختتام پذیر ہوگی۔ہر سال ٹی سی ایل اور دراز اپنے صارفین کیلئے اعلیٰ معیاری مصنوعات انتہائی ناقابل یقین قیمتوں پر لاتے ہیں۔گزشتہ سیل کے حیران کن ردعمل کو دیکھتے ہوئے ٹی سی ایل نے امسال دوبارہ سرکردہ ای کامرس جائنٹ دراز کے ساتھ ملکر یوم پاکستان کے موقع پر زبردست پیشکشیں اور رعایت لانے کا فیصلہ کیا ہے۔برانڈ پارٹنرز کی حیثیت سے ٹی سی ایل اور دراز دونوں دراز مال پر ٹی سی ایل کے لسٹڈ ٹی وی اور ایئر کنڈیشنرز پر صارفین کو زبردست رعایت کی پیشکش کررہے ہیں۔دراز کی اس خصوصی سیل میں محض25فیصد تک کی رعایت ہی شامل نہیں ہے بلکہ اس میں مفت خریداری،رعایتی واؤچرز اور بہت کچھ شامل ہے۔یوم پاکستان سیل کے حوالے سے ٹی سی ایل کے مارکیٹنگ منیجر ماجد نیازی کا کہنا ہے کہ ”ہم اس یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر دراز کے ساتھ اشتراک پر انتہائی پرجوش ہیں،ہمارا عزم ہے کہ ہمارے صارفین اس سال کی سیل سے بہترین ڈیلز حاصل کرسکیں۔“ڈائریکٹر کمرشل دراز فیصل ملک کا کہنا تھا کہ ”ملک میں مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے دراز اور ٹی سی ایل اس یوم پاکستان کے موقع پر ایک بہت بڑی سیل چلانے جارہے ہیں۔

،جو نہ صرف انہیں سکھ کا سانس دے گی بلکہ اس سے بڑھ کر انتہائی کم قیمتوں پر انہیں گھروں کے دروازے تک ڈلیوری کی سہولت بھی فراہم کرے گی۔ٹی سی ایل اور دراز نے اپنے صارفین کو شروع سے آخر تک بہترین سروس کی فراہمی کیلئے ای کامرس پلیٹ فارم کو باہمی تعاون سے نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔“ٹی سی ایل یوم پاکستان کی اہمیت کو سمجھتی ہے،جس نے برانڈ کو اس دن کے حوالے سے بطور جشن اس میگا سیل کی جانب راغب کیا۔ٹی سی ایل عالمی کنزیومر الیکٹرانکس صنعت کی سرکردہ کمپنیوں میں سے ایک ہے،جو کہ دنیا کے 150سے زائد ممالک میں اپنی موجودگی رکھتا ہے۔

مزید : کامرس