الخدمت کے تحت گڈاپ کے آئسولیشن سینٹرمیں جراثیم کش اسپرے

الخدمت کے تحت گڈاپ کے آئسولیشن سینٹرمیں جراثیم کش اسپرے

  



کرا چی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت کراچی کے تحت کورونا وائرس کے پھیلا ؤ کو روکنے کیلئے جاری مہم کے سلسلے میں حکومت سندھ کی جانب سے گڈاپ کے علاقے میں قائم آئسولیشن سینٹرز میں جراثیم سے بچاؤ کا اسپرے کیا گیا۔الخدمت کی اسپرے کرنے والی گاڑی نے آئسولیشن وارڈ کے مختلف حصوں میں اسپرے کیا۔دریں اثنا ء ایگز یکٹو ڈائر یکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت کورونا وائر س کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے خصوصی مہم جاری رکھے ہو ئے ہے۔کراچی میں اسپتالوں اور مختلف مقامات پر اسپرے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز قاضی سیدصدر الدین اس پورے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر