حکومت ملک کو فسطائیت کی طرف لے جا رہی ہے، رضا ربانی

حکومت ملک کو فسطائیت کی طرف لے جا رہی ہے، رضا ربانی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت فسطائیت کی طرف جا رہی ہے، سیاسی کارکن، مل کا مزدور یا صحافی سب سڑکوں پر آرہے ہیں۔جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میرشکیل الرحمن کی گرفتاری کے خلاف جنگ کراچی کے دفتر کے ساتھ واقع آزادی گلی میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ جنگ اور جیو پر حملے کو تیز سے تیز کیا گیا، ملک کے تمام اداروں پر حملہ کرکے انہیں ماتحت بنایا جارہا ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک فسطائیت کی طرف جائے یہ ہم برداشت نہیں کرسکتے۔رضا ربانی نے کہا کہ ابتدا پالیمان سیکی گئی اور اسے بیوقعت بنا دیا گیا، جو لوگ عوام کوحقیقت بتاناچاہتے ہیں ان پر حملہ کیا گیا۔وزیراعظم نے خود دی نیوزکی بات کی جس کے بعد میرشکیل الرحمان کو گرفتار کیا گیا، یہ میڈیا پر سیدھا حملہ ہے، ہم یہ برداشت نہیں کریں گے، یہ صحافت کے علاوہ آزادی اظہار رائے پر بھی حملہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک عام آدمی کو بھی معلوم ہے حکومت کہاں جارہی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر