محکمہ تعلیم سندھ کی کاروائی، 5 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل

      محکمہ تعلیم سندھ کی کاروائی، 5 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم سندھ نے پابندی کے باوجود کھلنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے 5 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی ہے۔رجسٹرار پرائیویٹ اسکول رفیعہ جاوید کے مطابق انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں اسکولوں کا دورہ کیا جن کے کھلنے کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔رجسٹرار کے مطابق حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے پانچ اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سیکریٹری تعلیم کو ان اسکولوں کے خلاف کاروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔رفیعہ جاوید کے مطابق اب تک مختلف کاروائیوں میں 7 اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کی جاچکی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر