کرونا کی روک تھام کیلئے عوام کو حکومتوں کا ساتھ دینا ہوگا: عادل شیخ

کرونا کی روک تھام کیلئے عوام کو حکومتوں کا ساتھ دینا ہوگا: عادل شیخ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا پاکستان میں تیزی سے پھیل رہی ہے روکتھام کے لئے عوام کو حکومتوں کا ساتھ دینا ہوگا، حکومت کی جانب سے جو بھی اعلانات کئے جارہے ہیں عوام ان پر مکمل عمل کرے تاکہ کرونا جیسی آفت سے نمٹا جا سکے۔ کرونا وائرس کو مزید بڑھنے سے نہ روکا گیا تھا حالات انتہائی خراب ہوسکتے ہیں۔ وفاق تمام صوبوں سے مکمل تعاون کر رہا ہے تمام وفاقی ادارے متحرک ہیں یہ وقت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں ہے سب کو ملکر ایک قوم بننا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہا ورلڈ بئنک کی جانب سے شروع کردہ مختلف پروجیکٹ میں جو رقم ابھی تک استعمال نہیں کی گئی ہے تمام رقم وفاق اور صوبوں کو کرونا وائرس کی روکتھام کے لئے دی جارہی ہے، 40 ملین ڈالر کی خطیر رقم کرونا کی روکتھام کے لئے صوبوں کے حوالے کی جائے گی، سب سے زیادہ فنڈ سندھ حکومت کو دیئے جارہے ہیں سندھ کو 10 ملین ڈالر پاکستانی تقریبن 1 ارب 50 کروڑ روپے پنجاب کو 5۔7ملین ڈالر پاکستانی تقریبن 1 ارب 16 کروڑ 25 لاکھ، کے پی کے کو 7 ملین ڈالر پاکستانی تقریبن 1 ارب 8 کروڑ 85 لاکھ بلوچستان حکومت 2 ملین ڈالر پاکستانی تقریبن 31 کروڑ 90 لاکھ وفاقی حکومت کے استعمال کے لئے 5۔13ملین ڈالر پاکستانی تقریبن 2 ارب 9 کروڑ 25 لاکھ روپے جلد جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جو خوش آئند ہے صوبوں کو اس رقم سے کرونا وائرس کی روکتھام کے لئے مشینری خریدنے میں مدد ملے گی۔ تمام رقم کرونا وائرس کے روکتھام کے مختص ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پورے پاکستان کے وزیر اعظم ہیں کسی کو بھی تعصب کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے۔ پوری قوم کے لئے وزیر اعظم دن رات جدوجہد کر رہے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر