کرونا وائرس مقامی لوگوں میں پھیلنا شروع ہوگیا، عذرا افضل

  کرونا وائرس مقامی لوگوں میں پھیلنا شروع ہوگیا، عذرا افضل

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کی وزیر صحت عذرا فضل پیچوہو نے صوبے میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کرنے کے بعد خبردار کیا ہے کہ وائرس اب مقامی افراد میں پھیل رہا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے،جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تین ہو گئی ہے، جب کہ متاثرین کی تعداد ساڑھے 4 سو سے تجاوز کر چکی ہے۔اس ضمن میں وزیر صحت سندھ عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ پہلے یہ بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کے ذریعے پھیلا لیکن اب کرونا وائرس ہمارے معاشرے میں آچکا ہے اور مقامی لوگوں کو متاثر کر رہا ہے۔ اس لیے ہمیں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے، لوگ خود سے بہت زیادہ احتیاط کریں اور گھروں میں رہیں۔

وزیر صحت سندھ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر