آرام باغ میں خصوصی صفائی مہم شروع کردی گئی

  آرام باغ میں خصوصی صفائی مہم شروع کردی گئی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر مشیر وزیر اعلی سندھ سید وقار مہدی، ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی ارشاد سوڈھر، چیئرمین بلدیہ جنوبی ملک محمد فیاض اعوان، اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ سب ڈویژن مطاہر وٹو کی زیر نگرانی جمعہ کو علاقے میں خصوصی صفائی مہم شروع کی گئی، جس کے سلسلے میں چیف سینٹری انسپکٹر کامران لاکھانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ علاقے کا دورہ کیا۔انہوں نے عوام سے اپیل کہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں اپنے گھر، بلڈنگ،گلی، محلے میں صفائی کا خصوصی خیال رکھیں۔انہوں نے کہاکہ گلیوں میں کچرا پھینکنے سے گریز کریں اور اس معاملے میں دیگر لوگوں کی مدد اور رہنمائی کریں۔حکومت سندھ اور عوام سے مل کر ہی اس وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے میں کامیاب ہو سکتی ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر