عالمی بینک کی 4کروڑ ڈالر امداد کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہی استعمال ہوگی: حماد اظہر

  عالمی بینک کی 4کروڑ ڈالر امداد کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہی استعمال ہوگی: ...

  



اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے عالمی بینک کے 4کروڑ ڈالر کوکرونا وائرس کے خلاف اقدامات کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فنڈز کو آلات کی خریداری اور دیگر اقدامات کیلئے استعمال کیاجائے گا، فنڈزسے سندھ ایک کروڑ ڈالر،خیبرپختونخوا 70لاکھ ڈالر، بلوچستان 20لاکھ ڈالر استعمال کر سکے گا۔ وفاق میں ایک کروڑ 35لاکھ ڈالرز اور پنجاب 75لاکھ ڈالر کے فنڈز استعمال کرے گا۔ جمعہ کو وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ غیر استعمال شدہ فنڈز کو وفاق اور صوبے استعمال کر سکیں گے، وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ فنڈز این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم ایز کے علاوہ ہوں گے ورلڈ بینک فنڈ اے ڈی بی کے 600ملین ڈالر کے پیکج کا حصہ ہے۔

حماد اظہر

مزید : علاقائی