حکمرانوں کے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے، رانا ثناء اللہ

حکمرانوں کے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے، رانا ثناء اللہ

  



فیصل آباد (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدرو ممبر قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ خاں نے کہاہے کہ تبدیلی سرکار کے تمام دعوے اور وعدے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔تبدیلی کے نام پرقوم کو سہانے خواب دیکھا کر قوم سے بڑا فراڈ ہوا ہے۔نا اہل ٹولے کی وجہ سے ملک کو تباہی اور بربادی کی طرف دھکیل دیا گیا ہے۔یہ بات انہوں نے عبدالنبی قمر کمبوہ کی قیادت میں حلقہ سے آئے ہوئے وفد سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف دوبارہ بر سر اقتدار آئیں گے،ڈیڑھ سال میں پندرہ ہزار ارب روپے نئے قرضے لیکر ملک کو مزید مقروض بنا دیا گیا ہے، اربوں روپے کے ٹیکس لگا کر عوام کی چمڑی اتاری گئی، معاشی بحران مزید بڑھتا جا رہا ہے۔

اس موقع پر عبدالنبی قمر نے کہا کہ مسلم لیگ اور میاں نوازشریف کا دور سنہرا دور تھا۔ملک تیز رفتاری سے ترقی کر رہا تھا۔آج صوبائی حلقہ پی پی 113کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔

رانا ثناء اللہ

مزید : علاقائی