50 سال سے زائدالعمرپولیس ملازمین کیلئے شفٹ سسٹم متعارف

  50 سال سے زائدالعمرپولیس ملازمین کیلئے شفٹ سسٹم متعارف

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)کرونا وائرس پھیلاؤ کے خدشات کے پیش لاہور پولیس کے احتیاطی اقدامات جاری ہیں، پولیس میں پچاس سال سے زائد عمر کے اہلکاروں اور افسروں کے لیے شفٹ سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور آفس میں تعینات ملازمین کے لیے بھی شفٹیں متعارف کروا دی گئیں،نئے ڈیوٹی شیڈول کے مطابق ایک شفٹ میں شامل ملازمین تین دن کام کریں گے،تین دن فرائض انجام دینے والے ملازمیں کو اگلے تین دن کا ریسٹ دیا جائے گا۔ سی سی پی او آفس اور انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر میں بھی شفٹ سسٹم متعارف کروایا گیا ہے، مقصد پولیس ملازمین کو کورونا وائرس کے خطرات سے محفوظ رکھنا ہے۔

مزید : علاقائی