خراب اے سی دینے پردکاندار کیخلاف ہرجانہ کا دعویٰ

خراب اے سی دینے پردکاندار کیخلاف ہرجانہ کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں شہری نے اے سی صحیح نہ کرنے پر سمن الیکٹرک کے خلاف ایک لاکھ روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کردیاہے، عدالت نے دکان مالک سلمان احمدسے 25اپریل تک جواب طلب کرلیاہے۔ درخواست گزار عابد کا موقف ہے کہ اس نے سمن الیکٹرک شاپ عابد۔مارکیٹ کے مکینک کو اے سی صحیح کرنے کے لئے دیا اور رقم بھی ایڈوانس دی،رقم لینے کے باجود اے سی صحیح کرکے نہیں دیا گیا جبکہ پوچھنے پر دکان سے باہر نکال دیا گیا اور اسے ہراساں کیا جارہاہے۔
،عدالت نے دعویٰ منظور کرتے ہوئے مذکورہ دکان مالک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔

مزید :

علاقائی -