ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کی کارروائی،مختلف جرائم میں ملوث 316 ملزمان گرفتار

ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کی کارروائی،مختلف جرائم میں ملوث 316 ملزمان گرفتار

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث316ملزمان گرفتار کرکئے۔ڈکیتی و چور ی کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے 7ملزمان کے قبضہ سے06 لاکھ 45 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے14پسٹلز،2 رائفلز اور درجنوں گولیاں برآمد کی گئیں۔منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 32ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے 6 کلو 680 گرام چرس اور367 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کاروائی کے دوران14ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے سے زائد ٹکڑی رقم بر آمد کی گئی۔چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 104اشتہاری و عادی مجرمان کوبھی گرفتارکیا گیا۔

پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،پرائس کنٹرول، لاؤڈ سپیکر اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر139ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید : علاقائی