غیر قانونی ٹھیکے دینے کا کیس سماعت3اپریل تک ملتوی

  غیر قانونی ٹھیکے دینے کا کیس سماعت3اپریل تک ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے چنیوٹ اور راجوہ میں اربوں روپے مالیت کے غیر قانونی ٹھیکے دینے سے متعلق کیس کی سماعت3اپریل تک ملتوی کردی، عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیاہے،عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماسبطین خان کو عدالت میں ریفرنس دائر ہونے تک حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے،عدالت عالیہ سے سبطین خان سمیت تمام ملزمان کی ضمانت منظور کی جاچکی ہے۔

،اس کیس کے شریک ملزمان میں امتیاز احمد چیمہ، محمد اسلم اور عبدالستار،سابق فیڈرل سیکرٹری سلمان غنی اور لیگل ایڈوائز محمد شاہد ہیں،نیب کا موقف ہے کہ ملزمان نے ملی بھگت سے اربوں روپے مالیت کے چنیوٹ میں خام لوہے کی کان کنی کا ٹھیکہ دیا گیا۔

مبینہ من پسند اور معمولی نوعیت کی کمپنی کو دیا، ملزمان پر اربوں روپے مالیت چنیوٹ آئرن عور کان کنی کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کو نوازنے کا الزام عائد ہے،ملزمان کی دیگر شریک ملزمان کی ملی بھگت سے ٹھیکہ ای آر پی ایل کو مروجہ قوانین سے انحراف کرتے ہوئے فراہم کیا گیا، ای آر پی ایل نامی کمپنی ماضی میں کان کنی کے تجربہ کی حامل نہ تھی پھر بھی ملزم نے ملی بھگت سے اسے کنٹریکٹ فراہم کیا،ملزمان کی جانب سے ایس ای سی پی منصوبہ کی تفصیلات کبھی فراہم نہ کی گئیں۔

مزید : علاقائی