صندل خٹک انکوائری کیس، ایف آئی اے کے وکلا کی بحثمکمل

صندل خٹک انکوائری کیس، ایف آئی اے کے وکلا کی بحثمکمل

  



لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں معروف ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک کی ایف آئی اے کی انکوائری کے خلاف دائردرخواست پر ایف آئی اے کے وکلاء نے بحث مکمل کرلی،عدالت نے صندل خٹک کے وکلا ء کو آئندہ سماعت پر ہر صورت بحث کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 31 مارچ تک ملتوی کردی،ایڈیشنل سیشن جج مصباح خان نے کیس پر سماعت کی،درخواست گزار صندل خٹک کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ وہ پاکستان کی شہری ہیں اور ٹک ٹاک سٹار ہے،کبھی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہی۔

، ایف آئی اے نے نامعلوم انکوئری میں طلبی کے نوٹسز جاری کئے،ایف آئی اے کی جانب سے بار بار طلبی کے نوٹسز جاری کیے جارہے ہیں،

ایف آئی اے نے نوٹس کی وجوہات،شکایت،اور کیس سے متعلق کچھ نہیں بتایا، ایف آئی اے کی جانب سے بلاجواز ہراساں کیاجارہاہے، عدالت سے استدعاہے کہ ایف آئی اے کو ہراساں کرنے سے روکنے کاحکم دیا جائے۔

مزید : علاقائی