کرپشن کیس،سابق ڈی جی پی ایچ کی ضمانت میں توسیع

کرپشن کیس،سابق ڈی جی پی ایچ کی ضمانت میں توسیع

  



لاہور(نامہ نگار)اینٹی کرپشن عدالت نے گریٹر اقبال پارک میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے کیس میں ملوث سابق ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل احمد اور شاہد علی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر 17 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیاہے، درخواست گزار وں کا موقف ہے کہ اینٹی کرپشن نے انتقامی کاروائی کیلئے مقدمے میں نامزد کیاہے۔

،اینٹی کرپشن حکام نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیاجبکہ اینٹی کرپشن کا موقف ہے کہ ملزموں نے من پسند ٹھیکوں کے باعث خزانے کو مجموعی طور 381.874 ملین کا نقصان پہنچایا ہے۔

مزید : علاقائی