سسرالیوں نے زہردیکر بہو کو مار ڈالا،ورثا کا الزام

سسرالیوں نے زہردیکر بہو کو مار ڈالا،ورثا کا الزام

  



لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال کے علاقے میں 27سالہ خاتون پرسرار طور پر جاں بحق ہو گئی۔ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کی ہلاکت زہر خوانی کے باعث ہوئی۔ہماری بیٹی کو سسرالیوں نے زہر دے کر مارا لواحقین کا سسرالیوں ہر الزام،پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ہنجروال کے علاقے خیابان قائد سوسائٹی کی رہائشی 27سالہ ماریہ ظفر کو زہر خوانی کے باعث تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی،متوفی خاتون کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو زہر دے کر مارا گیا ہے جبکہ سسرالیوں نے پولیس کو بتایا کہ ماریہ نے بازار سے شوارما منگوا کر کھایا جس کے بعد اس کی حالت غیر ہو گئی اسے فوری ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دی گئی ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید : علاقائی