چین سے مزیدتھرموگن،وینٹی لیٹر اور ماسک حاصل کرینگے،محمد افضل
اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ اس وقت پورے ملک میں 9ہسپتال ہیں جن میں 1600 بستروں کی سہولت موجود ہے، 275 تھرموگن مختلف جگہ پر فراہم کر دی گئی ہیں۔ 13ہزار مزید چین سے حاصل کی جائیں گی۔N95ماسک 15ہزار موجود ہیں،50ہزار ماسک مزید حاصل کرلیے ہیں، 00 23وینٹی لیٹر ہیں،چینی حکومت کی مدد سے 800وینٹی لیٹر مزید حاصل کرلئے گئے ہیں،6ہفتوں میں اس تعداد کو 6 ہزار تک بڑھایا جائیگا۔ تھرمل سکینر، ایک لاکھ پی سی آر ٹیسٹ کٹس منگوائی جائیں گی۔ اس سے 90لاکھ ٹیسٹ ہو سکیں گے۔جمعہ کو نیشنل کوارڈ ینیشن اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ اسوقت 3 ہسپتال پنجاب میں،2سندھ میں، ایک گوادر میں، ایک کوئٹہ،2راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہیں ہمارے پاس 12ملین ماسک موجود ہیں۔ 12500ہیلتھ ورکرز کے سوٹ ہیں،چینی حکومت کی مدد سے 800وینٹی لیٹر مزید حاصل کرلئے گئے ہیں۔
محمد افضل