سمن آباد میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو زخمی

  سمن آباد میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو زخمی

  



لاہور(کرائم رپورٹر)سمن آباد میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو زخمی،ڈکیتی،چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے،زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بخت میر جان بینک سے رقم نکلواکر نکلا تو دو ڈاکووں نے گھیر لیا، بخت میر خان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس نے زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کر کے فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش شروع کر دی،ہڈیارہ میں پولیس وردیوں میں ملبوس 7ڈاکوشہری اسرائیل کے گھر سے 30 تولہ سونا، 2 موٹر سائیکلیں، 8 گھڑیاں، 10 پرفیوم چھین لے گئے، سندرمیں ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 8لاکھ35کی نقدی،زیورات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے،کاہنہ میں ڈاکوشہری مصطفی کے گھر سے 3لاکھ65 ہزار روپے کی نقدی،پرائز بانڈ اور طلائی زیورات لئے گئے، شاباغ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو فاروق اور فیملی سے ایک لاکھ 80ہزار، زیورات، شاہدرہ ٹاون سے عامر سے ایک لاکھ 10ہزارروپے، زیورات،ریس کورس میں متین سے ڈاکو 40ہزار، مغلپورہ میں رجب سے 25ہزار نقدی موبائل فون، فیکٹری ایریا میں تیمور سے 18ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ فیصل ٹاؤن، گلشن اقبال سے گاڑیاں،راوی روڈ،ہیر اور ملت پارک سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید : علاقائی