شیراکوٹ میں زیر تعمیر گھر سے 16من مردہ مر غیوں کا گوشت برآمد

  شیراکوٹ میں زیر تعمیر گھر سے 16من مردہ مر غیوں کا گوشت برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)شیرا کوٹ میں زیر تعمیر گھر سے مردہ مرغیوں کا بھاری مقدار میں گوشت برآمد۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ شیراکوٹ میں ایک زیرتعمیر گھر میں مردہ مرغیوں کا گوشت موجود ہے جسے مارکیت میں فروخت کیا جائے گا،پولیس نے چھاپہ مارا تو زیر تعمیر گھر سے 16من مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم وسیم لاہورسمیت دیگر شہروں میں گوشت سپلائی کرتا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

مزید :

علاقائی -