دفعہ 144کی خلاف ورزی پر مختلف علاقوں سے 187افراد گرفتار

  دفعہ 144کی خلاف ورزی پر مختلف علاقوں سے 187افراد گرفتار

  



لاہور(کرائم رپورٹر) کورونا وائرس خدشات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر187 افراد گرفتار جبکہ 48 مقدمات درج کرلیے گئے۔ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابرسعید کے مطابق ہر قسم کے عوامی، مذہبی، ثقافتی اور ادارہ جاتی اجتماعات پر مکمل پابندی ہے، سٹی ڈویڑن نے 50، کینٹ 21، سول لائنز ڈویڑن 35، اقبال ٹاؤن ڈویڑن 28 اور صدر ڈویڑن نے 22 افراد کو گرفتار کر لیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ ماسک اور سینی نائز رمہنگے داموں فروخت کرنے پرمنافع خور مافیا کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 20 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، جبکہ صدر ڈویڑن پولیس نے 08، کینٹ 07، سٹی 06، اقبال ٹاؤن 01 اور سول لائنز ڈویڑن نے 02 مقدمات درج کیے ہیں، گلبرگ میں سیکنڈ کپ، چائے جنکشن، باسکن رابن آئس کریم پارلر اور تندوری ٹی اینڈ بار کو سیل کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی