کرونا کے خلاف جنگ میں ہر فرد حکومت کا ساتھ دے

کرونا کے خلاف جنگ میں ہر فرد حکومت کا ساتھ دے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) سینئر تاجر رہنما برانڈرتھ روڈ ملک اسحاق نے کرونا وائر س سے پیدا شد ہ تشویشناک صور ت حال پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت موزی وائرس سے قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کررہی ہے۔ شہریوں کا بھی فرض ہے کہ اپنے اندر احساس ذمہ داری اجاگر کرتے ہوئے حفاظتی اور احتیاطی تدابیر سختی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ انجمن تاجران برانڈرتھ روڈ کرونا وائرس کے خلاف آگہی و حفاظتی مہم میں حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ آفات اور مشکلات کا مقابلہ صبر، دانشمندی اور احتیاط سے کیا جاتا ہے قوم جذبات اور جوش کی بجائے ہوش اور بالغ النظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے محکمہ صحت کی دی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ مشکلات اور بحرانوں میں گری وطن عزیز کی معیشت کو کسی بڑے نقصان سے بچایا جاسکے۔