لاہور کالج شعبہ ابلاغ عامہ کی پہلی آ ن لائن میٹنگ

لاہور کالج شعبہ ابلاغ عامہ کی پہلی آ ن لائن میٹنگ

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)شعبہ ابلاغ عامہ لاہور کالج براے خواتین یونیورسٹی کی گریجویشن ریسرچ کمیٹی کی پہلی آن لائن میٹنگ سربراہ شعبہ ابلاغ عامہ ڈاکٹر انجم ضیا کی سربراہی میں ہوئی جس میں شعبہ ابلاغ عامہ کے اساتذہ نے طالبات کی طرف سے پیش کئے گئے ریسرچ پروپوزل کا جائزہ لیا اس میٹنگ میں ڈاکٹر سمیرا بتول,ڈاکٹر زعیم یاسین,درہ عجم اور کوآرڈینیٹر 8 سمسٹر منیبہ کلیم نے آن لائن شرکت کی طالبات کے تحقیقی مقالہ جات کے موضوع کی حتمی منظوری تک روزانہ کی بنیاد پر آن لائن میٹنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

شعبہ ابلاغ عامہ کی جانب سے تمام کورسز کو آن لائن پڑھایا جا رھا ہے اس سلسلے ان لائن گروپس تشکیل دے دئیے گئے ہیں لاہور کالج براے خواتین یونیورسٹی شعبہ ابلاغ عامہ کی یہ آن لائن میٹنگ ملک میں جاری کرونا وائرس کی وبا کے سلسلے میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا کی طرف سے جاری کردہ گائیڈ لائنز کی روشنی میں منعقد کی گئی تاکہ طالبات کو بروقت تعلیمی رہنمائی بہم پہنچائی جاسکے.

مزید : میٹروپولیٹن 4