منہاج القرآن کی طرف سے عوام میں جراثیم کش لوشن تقسیم

منہاج القرآن کی طرف سے عوام میں جراثیم کش لوشن تقسیم

  



لاہور(پ ر)منہاج القرآن لاہور کی طرف سے عوام النا س میں جراثیم کش سینی ٹائزرز کی بوتلیں تقسیم کی گئیں، منہاج القرآن کے رہنماؤں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتیاط اور علاج سنت رسولؐ ہے۔حفاظتی تدابیر کا اختیار کرنا توکل اور تقدیر پر ایمان کے منافی نہیں ہے۔احتیاطی تدابیر سے اس عالمی وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔حکومتی ہدایات پر ہر شہری عملدرآمد کرے،سیاسی، مذہبی جماعتیں بھی کرونا وائرس کے حوالے سے آگاہی مہم چلائیں۔ذخیرہ اندوزی نہ کی جائے، کسی کی مجبوری سے فائدہ نہ اٹھایا جائے۔موجودہ حالات میں قوم کو متحد ہونا چاہیے،عوام حکومتی اقدامات پر عمل کریں۔جی ایم ملک، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، صدر لاہور حافظ غلام فرید، ثناء اللہ خان نے لوگوں میں سینی ٹائزر تقسیم کیے۔ عبدالحفیظ چودھری، امتیاز اعوان،قاضی محمود،اورنگزیب خان، سعید اختر و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4