کاروباری شخصیت حسن ملک کا جی سی یواینڈومنٹ فنڈ کو 10لاکھ کا عطیہ

  کاروباری شخصیت حسن ملک کا جی سی یواینڈومنٹ فنڈ کو 10لاکھ کا عطیہ

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)اولڈ راوئین اور بزنس مین حسن ملک کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کو دس لاکھ روپے عطیہ۔حسن ملک نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی سے ملاقات کی اور انہیں عطیہ کا چیک دیا جبکہ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ بھی موجود تھے۔

حسن ملک نے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ اپنے مرحوم چچا اور سابق وفاقی وزیر ملک نعیم کے نام پر گولڈن سکالرشپ کا اجراء کرنا چاہتے ہیں جو کہ ان کی جانب سے دوسری سکالر شپ ہے۔انہوں نے ٹرسٹ کو مزید فنڈز فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے مستحق طلباء کی سکالرشپ کے اجراء پر حسن ملک کا شکریہ ادا کیا۔وائس چانسلر کا کہنا تھاکہ عطیہ کی رقم ہر سال مستحق طالب علم کو میرٹ پر دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4