جامعہ اشرفیہ کے علماء کا مفتی خان محمد قادری کی وفات پر اظہار تعزیت
لاہور (پ ر) ملک کے نامور عالم دین اور جامعہ اسلامیہ لاہور کے بانی و مہتمم شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد خان قادری کی وفات پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسرمولانا محمد یوسف خان،حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن،حافظ خالد حسن، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا مفتی محمد خان قادری کی وفات سے ملک نامور عالم دین، اتحاد بین المسلمین کے داعی، مسالک اور علماء میں محباور جوڑ پیدا کرنے والی علمی و دینی شخصیت سے محروم ہوگیا۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔