بجلی بند رہے گی

  بجلی بند رہے گی

  



لاہور (پ ر) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ 500 کے وی گرڈ سٹیشن این ٹی ڈی سی روات میں 132کے وی بس بار کی سالانہ مرمت اور مینٹیننس کے کام کے باعث 22مارچ 2020کو صبح 09 بجے سے شام 05 بجے تک اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے 132کے وی گرڈ سٹیشن اور 66کے وی گرڈ سٹیشنز پر لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔ جن گرڈ سٹیشنز پر لوڈ شیڈنگ کی جائے گی ان میں چکلالہ، کینٹ،بکرا منڈی،کے ٹی ایم،سواں، سیکٹر I-16،چکوال، چکری، اڈیالہ، گوجر خان، جاتلی، بادشان، پننوال، ڈنڈوت، تلہ گنگ، چوآسیدن شاہ، نورپور سیٹھی، بگھوال، جنڈ، لکڑمار اور ٹمن سے منسلک فیڈر کے صارفین کو بجلی کی جزوی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ترجمان نے صارفین سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 132 کے وی بس بار کی سالانہ مینٹیننس سے 500 کے وی گرڈ سٹیشن روات میں بس بار کی کارکردگی میں اضافہ ہو گا۔

اور موسم گرما میں کسی بھی متوقع اوور لوڈنگ اور بریک ڈا?ن سے بچا جاسکے گا اور چکوال، راولپنڈی اور اسلام آباد کے صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4