کرونا کی حفاظتی کٹس بھجوانے پر چین کے شکر گزار ہیں،ضمیر بٹ

کرونا کی حفاظتی کٹس بھجوانے پر چین کے شکر گزار ہیں،ضمیر بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے پیٹرن انچیف ضمیر احمد بٹ، چیئرمین فداحسین، صدر گل محمد مرزا، نائب صدر نعمت اللہ جان، جنرل سیکرٹری شوکت علی صافی، سینئر وائس چیئرمین محمد جاوید آفریدی، میڈیا سیکرٹری کاشف امین نے چائنہ کی جانب سے پاکستا ن میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی کٹس، ویکسئین ودیگر طبی سامان بھجوائے جانے پر چینی حکومت کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چائنہ نے ایک بار پھر مشکل حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ایک جان ہونے کا ثبوت دیا۔

 ہے۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے چائنہ میں شدید ترین خطرات کے باوجود وزیر خارجہ، وزیر اقتصادی امور سمیت اہم حکومتی وفد کے ہمراہ چائنہ کی سرزمین پر اتر کر دنیا کو یہ پیغام دے دیا کہ چینی اور پاکستانی قو م کے دکھ اور غم سانجھے ہیں ہم ہر مشکل اور کڑے وقت میں ایک ساتھ ہیں۔ چینی قوم نے مشکل ترین حالات کے باوجود اپنے برادر ملک پاکستان کے ساتھ محبت، احساس، ہمدردی کا جو مظاہرہ کیا ہے اسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ مستقل مزاج، بہادر، وفاشعار قومیں بحرانوں، آزمائشوں میں دوستوں کے ساتھ کھڑی ہوتی ہیں جس کی سب سے بڑی مثال پاکستان اور چائنہ ہے جو آج شدید ترین اضطراب کے ماحول میں بھی ایک ساتھ کھڑے ہیں۔