کرونا کے پیش نظر ہر ممکن حفاظتی اقدامات کئے جائیں،احمد عزیز

کرونا کے پیش نظر ہر ممکن حفاظتی اقدامات کئے جائیں،احمد عزیز

  



لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑنے ہدایت کی ہے کہ کرونا کے خدشے کے پیش نظر ہر ممکن حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔ایل ڈی اے بلڈنگ میں جراثیم کش سپرے کیاجائے اورآنے والے ملازمین کے عمارت میں داخلے سے پہلے ہاتھ دھونے کے لئے گیٹوں پر واش بیسن لگائے جائیں۔ ایل ڈی اے کے دفاتر میں شہریوں کا داخلہ اور ون ونڈو سیل پانچ اپریل تک بند کردیا گیا ہے۔روزانہ کام کرنے والے عملے کی تعداد میں کمی کر دی گئی ہے اور افسران و اہلکاروں کو باری باری دفتر آنے کے لئے ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔تمام ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈیوٹی روسٹر کی سختی سے پابندی کریں اور موبائل فون پر طلب کئے جانے پر فوراً دستیاب ہوں۔ اس کے علاوہ مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر شہر سے باہر نہ جائیں۔ ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے گزشتہ روز ایل ڈی اے آفس کا تفصیلی دورہ کیا۔

انہوں نے مختلف دفاتر میں جاکر افسران و ملازمین کی حاضری کی صورتحال کو چیک کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹرز فارقلیط میر، چیف انجینئر حبیب الحق رندھاوا، چیف ٹاؤن پلانر طارق محمود اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4