رمشا خان کی ڈرامہ سیریل ”عشقیہ“کامیابی سے آن ائیر

رمشا خان کی ڈرامہ سیریل ”عشقیہ“کامیابی سے آن ائیر

  



لاہور (فلم رپورٹر) سال 2019میں ”کیسا ہے نصیبا“، ”خود پرست“ اور”شاہ رخ کی سالیاں“ جیسے مقبول ترین ڈراموں میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ رمشا خان 2020میں بلا اور چیخ جیسے مقبول ترین ڈراموں کی ہدایات دینے والے بدر محمود کے نئے متوقع ڈرامے "عشقیہ "میں مرکزی کردا ر میں نظر آرہی ہیں۔عشقیہ فہد مصطفیٰ کے بگ بینگ انٹرٹینمنٹ اور ڈاکٹر علی کاظمی کی پیش کش ہے،جس کی کہانی محسن علی نے تحریر کی ہے، ڈرامے کی کاسٹ میں فیروز خان، گوہر رشید، اور ہانیہ عامر شامل ہیں۔ ڈرامے سے متعلق بات کرتے ہوئے رمشا خان کا کہنا تھا کہ ٹیلی ویژن کیریئر کا آغاز فیروز خان کے ساتھ کیا تھا، ایک بار پھر سکرین پر ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہے گا، رمشا خان کا کہنا تھا کہ اس نئے ڈرامے کی میرے لئے خصوصیت یہ ہے کہ اس ڈرامے میں بدر محمود کی ہدایت میں کام کرنے کا موقع میسر آرہاہے۔

یہ ڈرامہ سیریل نجی ٹی وی سے کامیابی کے ساتھ نشر کی جا رہی ہے اداکارہ نے کہا کہ امید ہے کہ شائقین کو اس میں میرا کام بہت پسند آئے گا میں نے ہمیشہ بہت معیاری کام کرنے کی کوشش کی ہے اور اسی وجہ سے میں نے یہ مقام بھی حاصل کیا ہے جسے برقرار رکھنے کی ہمیشہ کوشش کروں گی۔

مزید : کلچر