کیریئر کی ابتدا میں نادیہ جمیل اور ثانیہ سعیدکے ساتھ کام کیا،ہمایوں

کیریئر کی ابتدا میں نادیہ جمیل اور ثانیہ سعیدکے ساتھ کام کیا،ہمایوں
 کیریئر کی ابتدا میں نادیہ جمیل اور ثانیہ سعیدکے ساتھ کام کیا،ہمایوں

  



لاہور(فلم رپورٹر)ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ انہیں اہلیہ ثمینہ سے شادی سے قبل بھی ایک لڑکی سے محبت ہوئی تھی لیکن اس لڑکی نے انہیں دھوکا دے دیا تھا۔حال ہی میں ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ ثمینہ سے شادی سے قبل انہیں ایک لڑکی سے محبت تھی۔ہمایوں سعید نے بتایا کہ اس لڑکی نے میرے ساتھ اچھا نہیں کیا تھا دھوکا دیا تھا اور دل ٹوٹنے پر میں بہت رویا تھا۔ ہمایوں سعید نے اس لڑکی کا نام تو نہیں بتایا لیکن یہ بتایا کہ وہ بہت پیاری اور زندگی سے بھرپور لڑکی تھی ہم اکثر ساحل سمندر پر گھومنے جاتے تھے۔ پہلے میں بہت شرمیلا تھااور وہ لڑکی مجھے میرے خول سے باہر نکالتی تھی اور اسی لئے مجھے وہ بہت پسند تھی۔

ہمایوں نے کہا کہ میں اپنوں کو کھونے سے بہت ڈرتا ہوں اور مجھے انگریز لڑکیاں بالکل نہیں پسند ہیں بلکہ مجھے پاکستانی لڑکیاں بہت پسند کرتی ہیں۔

  سیکرٹری جنرل ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی سہیل بخاری نے بتایا کہ تقریب کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ایوارڈز نامزدگیاں کا سلسلہ چند روز تک شروع کیا جائے گا۔تقریب میں نامور فنکار اپنے فن کا مطاہرہ کریں گے۔ تقریب میں وفاقی وزراء،دوست ممالک کے سفیر اور پاکستان سے ہر شعبہ کے افراد و شخصیات شریک ہونگے۔ سہیل بخاری نے بتایا کہ پہلی مرتبہ اسلام آباد میں میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز منعقد کیے جارہے ہیں اور یہ تقریب بھی لاہور کی تقریبات کی طرح ایک شاندار اور یادگار تقریب ہوگی۔

مزید : کلچر