ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو“ کا حصہ بن کر مایوسی ہوئی،رحمت اجمل

ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو“ کا حصہ بن کر مایوسی ہوئی،رحمت اجمل
 ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو“ کا حصہ بن کر مایوسی ہوئی،رحمت اجمل

  



لاہور(فلم رپورٹر)مقبول ترین ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“ میں کام کرنے والی اداکارہ رحمت اجمل کا کہنا ہے کہ انہیں اس پراجیکٹ کا حصہ بن کر بہت مایوسی ہوئی۔رحمت اجمل اس ڈرامے میں عائشہ’نامی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جو ڈرامے کے مرکزی کردار‘دانش’کی دوست بنی ہیں۔جہاں کاسٹ میں موجود ہر اداکار کی اداکاری کو پسند کیا گیا تو وہیں کچھ کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا انہیں میں ایک رحمت اجمل بھی ہیں، جنہوں نے خود پر ہوئی تنقید کے بعد خلیل الرحمٰن قمر کے نظریات سے خود کو الگ کرنے کا اعلان کردیا ہے اداکارہ نے لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ فنکار ہونے کی حیثیت سے ہماری سماجی ذمہ داری ہے کہ ہم ایسا مواد پروڈیوس کریں جس کے ذریعے مثبت پیغام دیا جائے۔

اور میں اپنی اس ذمہ داری کو بے حدسنجیدگی سے ادا کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔

مزید : کلچر