فلموں میں اداکاری کرنے کا ارادہ نہیں، حبا خان

فلموں میں اداکاری کرنے کا ارادہ نہیں، حبا خان
 فلموں میں اداکاری کرنے کا ارادہ نہیں، حبا خان

  



لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل حبا خان نے کہا ہے کہ معیاری پروڈکشن کے لئے ہمیں سکرپٹ کے ساتھ کرداروں کو بھی دیکھنا پڑتا ہے،میری نئی ڈرامہ سیریل میں فنکاروں کا انتخاب عمدگی سے کیا گیا ہے اچھے کردار کا انتخاب کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا، فلم میں کام کرکے بھی تجربہ ملا لیکن فلموں میں کام کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔

حالانکہ آفرز آتی رہتی ہے۔ میں بطور ہدایتکار فلم بنانے کی خواہش مند ہوں۔ حبا خان نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں منفرد مقام بنانے کی خواہاں ہوں، جس کے لئے ماڈلنگ اور اداکاری کے ساتھ ڈانس پر بھی توجہ ہے کیونک ٹی وی کے ساتھ پردہ سکرین پر کام کرنا میرا خواب ہے۔

انہوں نے کہا کہ لائیو پرفارمنس فنکار کے اعتماد اضافہ کرتی ہے۔ اسی لئے کیرئیر کا آغاز ٹی وی سے ہی کیا ہے۔حبا خان نے کہا کہ ہمارا ٹی وی ڈرامہ پاکستان کے علاوہ بیرون ممالک بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے۔حبا خان کا کہنا ہے کہ ٹی وی ڈرامہ میں اپنے کردارپر محنت کرتی ہوں۔

مزید : کلچر