حافظ ناصر خان کی نئی نعتوں اور منقبت کی ریکارڈنگ

  حافظ ناصر خان کی نئی نعتوں اور منقبت کی ریکارڈنگ

  



لاہور(فلم رپورٹر)یوکے میں مقیم نامور نعت خواں حافظ ناصر خان جو ان دنوں اپنی نئی نعتوں اور منقبت کی ریکارڈنگ کے لیئے پاکستان آئے ہوئے ہیں انہوں نے گذشتہ روز XOne سٹوڈیومیں اپنی نئی نعتوں کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیا۔ان کی ان نئی نعتو ں کی کمپوزیشن استاد خاور حسین ترتیب دے رہے ہیں جبکہ ریکارڈسٹ ٹیپو ان کو ریکارڈ کررہے ہیں۔ایک ملاقات کے دوران ناصر خان نے بتایاکہ اس وقت عالمی سطح پر جو کرونا وائرس نے تباہی مچائی ہوئی ہے اس سے بہت دل دکھ رہاہے اللہ ہم سب کی مشکلیں آسان فرمائیں۔

اور اس موذی مرض سے جلدی جان چھڑائیں۔حافظ ناصر خان نے کہاکہ اس وقت پاکستان کو پوری دنیا سے اس خطرناک وائرس کی وجہ سے کاٹ دیا گیاہے اور بیرون ممالک ملازمت کرنے والے افراد پاکستان میں ہی بے یارومددگار بیٹھے ہوئے ہیں ان کے لیئے بھی دعاکی ضرورت ہے۔ناصر خان نے مذید کہاکہ وہ بہت جلد اپنی ان نعتوں اور کلام کی ویڈیوز بناکر اپنے آفیشل چینل پر ریلیز کریں گے۔

مزید : کلچر