پنجابی فلمیں انڈسٹری کے لئے مفید ثابت ہوں گی، ریشم

  پنجابی فلمیں انڈسٹری کے لئے مفید ثابت ہوں گی، ریشم
   پنجابی فلمیں انڈسٹری کے لئے مفید ثابت ہوں گی، ریشم

  



لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل ریشم نے کہاکہ لاہور میں ایک بار پھر تسلسل سے ثقافتی سرگرمیاں جاری ہیں لاہور میں نئی شروع ہونے والی پنجابی فلمیں انڈسٹری کی بحالی میں نمایاں کردار ادا کریں گی۔ مجھے شعر و شاعری سے بڑا لگاؤ ہے اور میں ملک کے نامور شعرا کے کلام کو پڑھا بھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خود بھی شاعری کرتی ہوں اور اپنے شعر میں لکھ بھی لیتی ہوں اور میرا ابھی تک کوئی ایسا ارادہ نہیں کہ میں اپنی کتاب کو مارکیٹ میں لانچ کروں البتہ اگر فرصت کے مواقعے ملے تو مکمل توجہ شاعری پر دوں گی اورپھر ہوسکتا ہے ریشم نے کہا کہ میں اپنی شاعری کی کوئی کتاب بھی مارکیٹ میں لے آؤں۔

۔انہوں نے کہا ہے کہ شاعری دلوں کی ترجمانی کرتی ہے اوریہ ضروری نہیں کہ شاعر صرف اپنے دل کی ترجمانی کرتا ہے بلکہ کئی بار وہ کسی اور کے دل کی ترجمانی بھی کرتا ہے،بنیادی طور پر شاعری انسان کے اپنے جذبات کی عکاسی ہوتی ہے جس کو وہ اپنے لفظوں میں لوگوں کے سامنے لاتا ہے۔

مزید : کلچر