نامور اداکارہ عینی طاہرہ کی سالگرہ خاموشی سے گزر گئی

نامور اداکارہ عینی طاہرہ کی سالگرہ خاموشی سے گزر گئی
 نامور اداکارہ عینی طاہرہ کی سالگرہ خاموشی سے گزر گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ،گلوکارہ واینکرعینی طاہرہ کی سالگرہ خاموشی سے گزر گئی،کسی قسم کی تقریب نہ منعقد کرنے کافیصلہ،ایک ملاقات کے دوران عینی طاہرہ نے بتایاکہ گذشتہ روزان کی سالگرہ کا دن تھا جو خاموشی سے گزر گیا کیونکہ موجود عالمی و ملکی حالات کی وجہ سے انہوں نے اپنی سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ کیا تھا اور کسی بھی قسم کی تقریب نہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔عینی طاہرہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر سالگرہ کا سن کر پرستاروں نے انہیں فیس بک،وٹس ایپ پر سالگرہ کی مبارکباد دی۔
جس پر وہ ان کی مشکور ہیں مگر وہ اپنے دوست احباب اور پرستاروں سے اپیل کرتی ہیں کہ وہ دعا کریں کہ اس وقت پوری دنیا میں جو کرونا وائرس خا خوف چھایا ہواہے اللہ اس سے سب کو نجات عطا فرمائیں۔

اور کوئی بھی اس کامذید شکا رنہ بنے۔عینی طاہرہ نے مذید کہاکہ اس وقت پوری دنیا کی طرح پاکستان پر بھی اس خونی وائرس کے خوف کے بادل چھائے ہوئے ہیں ہر کوئی اس سے خوفزدہ ہے اس لیئے ان حالات میں سالگرہ منانا مناسب نہیں تھاانشا ء اللہ جب یہ خوف کے سائے ختم ہوں گے اور پوری دنیا اس خطرناک وائرس سے چھٹکارا پالے گی تو پھر سالگرہ منانے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کی خوشی ہوگی مگر فی الحال وہ ایسی کوئی خوشی نہیں منا سکتیں۔

مزید :

کلچر -