عثمان راج کی فلم ”چھو لے آسمان‘‘کا پہلا آفیشل ٹیزمقبول

عثمان راج کی فلم ”چھو لے آسمان‘‘کا پہلا آفیشل ٹیزمقبول
 عثمان راج کی فلم ”چھو لے آسمان‘‘کا پہلا آفیشل ٹیزمقبول

  



لاہور(فلم رپورٹر) اداکار عثمان راج کے کیرئیر کی پہلی فلم ’چھو لے آسمان‘ کا پہلا آفیشل ٹیزر سوشل میڈیا پر چھا گیاہے جسے بہت زیادہ پزیرائی مل رہی ہے۔عثمان راج کی اس پہلی فلم کو اوج فلمز پروڈیوس کررہی ہے جس کے رائٹر اور ڈائریکٹر خاور ملک ہیں۔ فلم میں عثمان راج کے مقابل ماڈل زارا احمد کو متعارف کرایا گیا ہے جبکہ کاسٹ میں دیگر نامور فنکار بھی شامل ہیں۔فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے جبکہ ان دنوں پوسٹ پروڈکشن جاری ہے۔عثمان راج ٹی وی پر بھی باقاعدگی سے کام کررہے ہیں جن کی اے پلس سے آن ایئر ہونے والی ڈرامہ سیریل’جی ٹی روڈ‘ نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ اس سیریل میں عثمان راج کی پرفارمنس بہت پسند کی جارہی ہے۔

یہ سیریل خرم ریاض نے پروڈیوس کی ہے جس کے ڈائریکٹر دلاور ملک ہیں عثمان راج نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہرکی کہ و ہ مستقبل میں بھی ایسے ہی عمدہ کام کرکے شائقین کے دل جیتنے کی کوشش کریں گے۔

مزید : کلچر