عمراکمل کو اینٹی کرپشن کو ڈکی خلاف ورزی پر نوٹس
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ(ُی سی بی) نے عمر اکمل کو پی سی بی کے انٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی 2 مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔پی سی بی انٹی کرپشن کوڈ کا آرٹیکل 2.4.4 کے تحت کسی بھی فرد کی جانب سے کرپشن کی پیشکش کے بارے میں پی سی بی ویجلنس اینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کو (بغیر کسی غیر ضروری تاخیر سے) آگاہ نہ کرنا ہے۔عمر اکمل کو نوٹس آف چارج 17 مارچ بروز منگل کو جاری کیا گیا۔ 14 روز تک نوٹس کا تحریری جواب جمع کرانے کے لیے عمر اکمل کے پاس 31 مارچ 2020 تک کا وقت ہے۔آرٹیکل 6.2 کے تحت آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی کا جرم ثابت ہونے پر سزا 6 ماہ سے تاحیات پابندی مقرر ہے۔عمر اکمل کو 20 فروری 2020 کو عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے پریس ریلیز جاری کی جاچکی ہے۔پی سی بی اس حوالے سے مزید کوئی بیان جاری نہیں کرے گا۔