قومی یوتھ اینڈ جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ نومبر میں کھیلی جائیگی

قومی یوتھ اینڈ جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ نومبر میں کھیلی جائیگی

  



اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام پانچویں قومی یوتھ اینڈ جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ رواں سال نومبر میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے بتایاکہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 14 ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، ائیر فورس، نیوی، واپڈا، ریلوے، پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، آزادجموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی