ویسٹ انڈیز کیخلاف انگلینڈ کی ہوم سیریزری شیڈول ہونیکا امکان

  ویسٹ انڈیز کیخلاف انگلینڈ کی ہوم سیریزری شیڈول ہونیکا امکان

  



لندن اے پی پی) کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث ملتوی ہونے والی ویسٹ انڈیز کے خلاف انگلینڈ کی ہوم سیریز ستمبر تک ری شیڈول ہونے کا امکان ہے اور ممکنہ طور پر اس کا انعقاد جزائر کیریبین میں ہو سکتا ہے۔ دونوں ٹیمیں 4 جون کو پہلا میچ اوول میں کھیلنے کے بعد تین ٹیسٹ انگلینڈ میں کھیلیں گی۔ سپورٹس ویب سائیٹ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق حالیہ دنوں میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور کرکٹ ویسٹ انڈیز نے اس حوالے سے متعدد مینٹنگز کی ہیں۔ زیر غور امکانات میں سیریز کی ازسرنو ترتیب بھی شامل ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 30 جولائی سے شروع ہو گی جس کی میزبانی کی پیش کش ویسٹ انڈیز نے کر رکھی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی