ٹوکیو گیمز، عالمی ادارہ صحت کی سفارشات پر عمل کیا جائے گا، آئی او سی

ٹوکیو گیمز، عالمی ادارہ صحت کی سفارشات پر عمل کیا جائے گا، آئی او سی

  



ٹوکیو(آئی این پی)بین الاقوامی اولمپک کمیٹی آئی او سی کے سربراہ تھامس باخ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے پھیلا کے تناظر میں ٹوکیو 2020 گیمز کو منسوخ کیا جائے یا نہیں اس بارے میں کمیٹی عالمی ادارہ صحت کی سفارشات پر عمل کرے گی۔جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹوکیو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آئی او سی بھر پور کوشش کرے گی کہ ٹوکیو گیمز منصوبے کے مطابق 24 جولائی کو شروع ہوں اور اولمپک کے کامیاب انعقاد کیلئے کھلاڑیوں کی تیاری مکمل ہو۔

 تھامس باخ نے بتایا کہ آئی او سی نے وبائی بیماری کے پھیلا سے نمٹنے کیلئے فروری کے وسط میں عالمی ادارہ صحت اور دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر ایک ٹاسک فورس قائم کی تھی اور کمیٹی صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی