کرونا نے ملک بھر میں کھیلوں کو مفلوج کرکے رکھ دیا

کرونا نے ملک بھر میں کھیلوں کو مفلوج کرکے رکھ دیا

  



لاہور(افضل افتخار)ملک بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سر گرمیاں معطل ہوکر رہ گئیں ہیں جس کی وجہ سے کھلاڑی شدید مشکلات کاشکار ہیں اور ان کو اس وقت کا شدت سے انتظار ہے کہ کب حالات بہتر ہوں گے اور ایک مرتبہ دوبارہ ملک میں کھیلوں کی سر گرمیاں بحال ہوں گی آؤٹ ڈور کھیلوں کے ایونٹس کے بعد اب ان ڈور کھیل بھی شدید متاثر ہونے کے بعد بند ہوگئے ہیں اس سے قبل کرکٹ،ہاکی،فٹ بال سمیت دیگر کھیل جن کا انعقاد آؤٹ ڈور ہوا کرتا تھا بند کردئیے گئے تھے مگر اب انڈڈور کھیل جن میں بیڈمنٹن،سکواش اور تیراکی سمیت اور شامل ہیں پر بھی مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس سے ان کھیلوں سے وابستہ کھلاڑی شدید پریشانی کاشکار ہیں اور ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے انعقاد کی ضرورت تھی مگر افسوس حالات کے پیش نظر ایسا ممکن نہیں ہے مگر اس کے مستقبل میں بہت دیگر تک منفی اثرات مرتب ہوں گے اور ملک میں کھیلوں کو اس سے نقصان پہنچے گااس حالات میں ہم حکومت کے ساتھ ہیں مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت ایسے اقدامات کرے جس سے ملک میں حالات جلد ازجلد معمول پر آجائیں ورنہ مستقبل میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ان کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کرونا نے دنیا میں کھیلوں کو تباہ کردیا ہے اور جس طرح سے کھیلوں کے مقابلے ختم کئے جارہے ہیں اس کی اس سے قبل کوئی مثال نہیں ہم دعا گو ہیں کہ حالات جلد از جلد معمول پر آئیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی