کرونا وائرس خطرات کے باو جوداو لمپکس گیمز کی میز بانی کرینگے، جاپان

  کرونا وائرس خطرات کے باو جوداو لمپکس گیمز کی میز بانی کرینگے، جاپان

  



ٹوکیو: (مانیٹرنگ ڈیسک) جاپانی حکام نے اولمپکس 2020ء کو موخر کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی فیصلہ زیر غور نہیں، کھیلوں کی سرگرمیاں اپنی مقررہ تاریخ پر ہونگی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی حکومت کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود ہم اولپمکس 2020ء کی میزبانی کیلئے تیار ہیں۔جاپانی کابینہ کے سیکرٹری یوشیدی سوگا نے کہا کہ 24 جولائی سے 9 اگست تک شیڈول اولمپکس کھیلوں کے انعقاد کیلئے اپنی تیاریاں زور وشور سے جاری رکھیں گے۔ اس سلسلے میں ہم انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کیساتھ بھی مل کر کام کر رہے ہیں۔ ہم کھیلوں کو موخر کرنے کے بارے میں نہیں سوچ رہے۔خیال رہے کہ جاپانی حکام کی جانب سے یہ بیان ان خبروں کے بعد سامنے ا?یا ہے جس میں پوچھا جا رہا تھا کہ دنیا میں کرونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے آیا کھیلوں کے اس بڑے ایونٹ کا انعقاد ممکن ہو پائے گا؟جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جی سیون کے رہنما اس بات پر رضامند ہیں کہ وہ اولمپکس کے مکمل انعقاد کی حمایت کریں گے۔ادھر بہت سی جاپانی کمپنیوں کو بھروسہ ہے کہ ٹوکیو گیمز کا انعقاد مقررہ وقت پر ہی ہوگا۔ تاہم نائب وزیراعظم تیروا?سو نے کہا ہے کہ اگر جاپان بھی کرونا وائرس کی لپیٹ میں آ گیا تو بین الاقوامی کھلاڑی جاپان کا رخ نہیں کریں گے، اس صورتحال میں اولمپکس گیمز کے انعقاد سمجھ سے بالاتر ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی