پہلادی ہنڈرڈکرکٹ ٹورنامنٹ جولائی میں انگلینڈ میں شروع ہوگا

      پہلادی ہنڈرڈکرکٹ ٹورنامنٹ جولائی میں انگلینڈ میں شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (اے پی پی) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام دی ہنڈرڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا ایڈیسن جولائی میں شروع ہوگا، افتتاحی ٹورنامنٹ کی انعامی رقم مینز اور ویمنز کھلاڑیوں میں برابر تقسیم ہوگی، مردوں اور خواتین کھلاڑیوں کے محدود فارمیٹ کیلئے 6 لاکھ برطانوی پاؤنڈ کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے، مینز ایونٹ 17 جولائی جبکہ ویمنز ایونٹ 22 جولائی سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ہنڈرد کرکٹ ٹورنامنٹ رواں سال جولائی میں انگلینڈ میں شروع ہوگا جس کیلئے 6 لاکھ پاؤنڈ کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ 100 بال ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ ازمائی کرینگی جن میں برمنگھم فینکس، لندن سپیریٹ، مانچسٹر اوریجنلز، ناردرن سپرچارجرز، اوول انونسیبل، ساؤتھرن بریو، ٹرینٹ راکٹس اور ویلش فائر شام ہیں۔ ویمنز ایونٹ میں انگلینڈ ویمنز ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ لندن سپرٹ کی قیادت کریں گے۔ ہیتھر نائٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی طرف سے مینز اینڈ ویمنز ایونٹس میں برابر انعامی رقم تقسیم کرنے کے فیصلے پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ ویمنزکرکٹ میں تبدیلی لانے کے لئے پرعزم ہے۔ ویمنز ہنڈریڈ کا آغاز 22 جولائی کو مانچسٹر اوریجنلز اور برمنگھم فینکس کے درمیان نیو روڈ، ورسٹر شائر میں میچ سے ہوگا جس کا اختتام 14 اگست کو ہوگا۔