شرجیل فوری طور پر ٹیم میں واپسی کیلئے تیار نہیں لگتے، وقار یونس

  شرجیل فوری طور پر ٹیم میں واپسی کیلئے تیار نہیں لگتے، وقار یونس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹرپاکستان کے بولنگ کوچ وقار یونس کو شرجیل خان فوری طور پر قومی ٹیم میں واپسی کیلیے تیار دکھائی نہیں دیتے۔وقار یونس نے کہا کہ شرجیل کو ابھی بہت سا کام کرنے کی ضرورت ہے، انھیں صرف ایک یا 2 اننگز کی بنیاد پر نہیں جانچا جاسکتا، انھیں اپنی فٹنس پر خاص طور پر کام کرنا ہوگا، ہم انھیں فیلڈ میں کہاں چھپائیں گے، ان دنوں فیلڈنگ بہت ہی زیادہ اہم اور خاص طور پر ا?سٹریلیا میں بڑے گراو?نڈز کی وجہ سے فیلڈنگ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے بعد شرجیل کے پاس خود کو فٹ کرنے کیلیے کافی وقت موجود ہے۔