قومی یوتھ اینڈ جونیئر اتھلیٹکس چمپئن شپ رواں سال نومبر میں کھیلی جائے گی

قومی یوتھ اینڈ جونیئر اتھلیٹکس چمپئن شپ رواں سال نومبر میں کھیلی جائے گی

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام پانچویں قومی یوتھ اینڈ جونیئر اتھلیٹکس چمپئن شپ رواں سال نومبر میں کھیلی جائے گی، پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے بتایاکہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے 14 ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، آزادجموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی