وزارتِ بحری امور اور اسکے ذیلی ادارے کرونا سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر اپنا رہے ہیں، علی زیدی

وزارتِ بحری امور اور اسکے ذیلی ادارے کرونا سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سمندری امور علی زیدی نے حفاظت کے پیشِ نظر شیڈول کے مطابق انٹرویوز سکائپ کے ذریعے کیے۔سیکریٹری میری ٹائم افیئرز رضوان احمد وڈیو لنک کے ذریعے کراچی سے شریک ہوئے،امیدواروں نے دفتر آنے کی بجائے سکائپ پر براہِ راست سوالات کے جوابات دیئے،اس سے پہلے وزارت نے ڈیلی ویج ملازمین کو چھٹی پر بھیجنے کا نو ٹیفیکیشن جاری کیا تھا،جس میں نہ تو انہیں کسی ادارے سے نکالا جائے گا اور نہ ہی تنخواہ میں کسی قسم کی کٹوتی ہوگی۔ وزارتِ بحری امور اور اسکے ذیلی ادارے کرونا سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر اپنا رہے ہیں۔
علی زیدی