یاسین ملک پر ڈیتھ سیل میں بہیمانہ تشدد کیا جا رہا ہے، مشال ملک

یاسین ملک پر ڈیتھ سیل میں بہیمانہ تشدد کیا جا رہا ہے، مشال ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آ باد (آ ئی این پی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اتنے بڑے لیڈر اور مرد مجاہد یاسین ملک موت کے منہ میں ہیں،یاسین ملک نے واضح کردیا ہے کہ وہ کسی صورت سرنڈر نہیں کریں گے، یاسین ملک نے اپنی موت کے بعد جسمانی اعضاء عطیہ کرنے کی وصیت کی ہے،ایک یاسین ملک کو شہید کیا گیا تودنیا بھرمیں سیکروڑوں یاسین ملک نکلیں گے،دنیا موجودہ صورتحال میں ہوش کے ناخن لے اور انسانیت کیلئے آواز اٹھائے۔ جمعہ کوحریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یاسین ملک نے اپنی وصیت دنیا کیلئے بھجوا دی ہے، یاسین ملک نے واضح کردیا ہے کہ وہ کسی صورت سرنڈر نہیں کریں گے، یاسین ملک نے اپنی موت کے بعد جسمانی اعضاء عطیہ کرنے کی وصیت کی ہے، اس دلیرلیڈرنے موت کے بعد اپنا جسم بھی کشمیر قوم کیلئے وقف کردیا ہے، کسی بھی جدوجہد آزادی میں اتنا زیادہ ظلم و جبر نہیں ہوا ہوگا، کشمیریوں میں مظالم پر خاموش عالمی برادری کی اکثریت لاک ڈاؤن میں چلی گئی ہے، کشمیریوں کے اوپر بہیمانہ مظالم پر دنیا گونگی اور بہری بنی ہوئی ہے، کورونا وائرس کے بعد لاک ڈاؤن صورتحال عالمی برادری کیلئے سوچنے کا وقت ہے،دنیا کئی مہینوں سے لاک ڈاؤن میں ظلم کاشکارکشمیریوں کاساتھ کیوں نہیں دے رہی، دنیا موجودہ صورتحال میں ہوش کے ناخن لے اور انسانیت کیلئے آواز اٹھائے۔
مشعال ملک